|

وقتِ اشاعت :   June 17 – 2017

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 315 ملین (31 کروڑ 50 لاکھ) ڈالر  کے مقروض ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں سے زیادہ تر قرضہ امریکی اور جرمن بینکوں کا ہے۔

ایک امریکی ویب سائٹ کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں کی جاری ہونے والی نئی تفصیلات کے مطابق ٹرمپ بنیادی طور پر ایک کاروباری شخصیت ہیں جن کا رئیل اسٹیٹ کا کام ہے، 2016 اور 2017 کے شروع میں ٹرمپ کی آمدنی 594 ملین (59 کروڑ 40 لاکھ) ڈالر اور اثاثوں کی کل مالیت ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تھی جبکہ ان پر 315 ملین ڈالر کا قرضہ ہے اور یہ قرضہ انہوں نے امریکی اور جرمن بینکوں سے لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی آمدن 10 ارب ڈالر بتائی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا جب کہ رواں برس جنوری میں عہدہ سنبھالنے سے پہلے ٹرمپ ایک ٹیلی ویژن سلیبریٹی اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپز کے تھے تاہم منصب صدارت سبنھالتے ہی انہوں نے اپنے کاروبار سے اظہار لاتعلقی کر لیا تھا۔