ملتان: سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور حسین نواز کا احتساب ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم اور ان کے صاحبزادے آئین سے بالاتر نہیں ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ان کے خاندان پر دہشتگردی کے جھوٹے مقدمات درج کیےگئے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ان کی جائیداد پر بلڈوزر چلادیا،پھربھی نواز شریف اورشہبازشریف کو کبھی نہیں کہا کہ آپ نے زیادتیاں کیں۔