|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2017

بہاولپور: بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر سیاسی رہنماؤں نےگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بڑی تعداد میں جانی نقصان پر واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ میں بڑی تعداد میں جانی نقصان پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئل ٹینکر واقعہ میں ہلاکتوں پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے اور پارٹی کارکنا ن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لیں۔


رہنماپی ٹی آئی جہانگیر ترین نے بھی آئل ٹینکر حادثے میں قیمتی جانوں کےضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور اس کو قومی المیہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غم کا اظہار الفاظ میں ممکن نہیں، پوری قوم سوگوار خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی اس اندوہناک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔