|

وقتِ اشاعت :   July 1 – 2017

کوئٹہ: نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کی مرکزی وصوبائی قائدین کا اہم اجلاس جمعہ کو کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر ایڈوکیٹ کی سربراہی میں ہوا اجلاس میں نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر او ر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سینیٹر کبیر محمد شہی ،مرکزی نائب صدر طاہر بزنجو ،سیکرٹری اطلاعات جان محمد بلیدی ،فدا حسین دشتی ،اسلم بلوچ ،جبکہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی صدرمولانا ولی محمد ترابی ،میر اسحاق ذاکر شاہوانی ،مولانا محمودالحسن ،مولانا عبدالغفور مدنی ،عبدالغفار ایڈوکیٹ ،مولانا محمد عارف شمشیر ،مولانا رازمحمد اور محمود سمیت دیگر صوبائی وعلاقائی رہنما بھی شامل تھے۔

دونوں سیاسی جماعتوں نے این اے 260کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے حالات کا جائزہ لیااور مشترکہ حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا سیاسی جماعتوں کا مشترکہ الیکشن کمیشن چلانے اور مشترکہ جلسہ عام منعقد کرنے کا حصولی فیصلہ کیا گیا ۔

این اے 260 کے تمام علاقوں میں الیکشن آفیسزز قائم کرنے اور علاقائی سطح پر مشترکہ کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا یادر ہے کہ نیشنل پارٹی نے این اے 260میں جمعیت علماء اسلام کے نامز د امیدوار عثمان بادینی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا اور ایسے تناظر میں نیشنل پارٹی کی یہ کوشش ہے کہ وہ الیکشن کمپین میں جمعیت علماء اسلام کا بھر پور ساتھ دیکر جمعیت کے امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنائے ۔

اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے کارکن ضمنی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ جمعیت کے ساتھ ہوں گے ۔

پی بی 5،6نوشکی اور چاغی میں اپنی بھرپور قوت کے ساتھ جمعیت کے امیدوار عثمان بادینی کی کامیابی کیلئے کوشیش کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت اور پارلیمانی پارٹی سمیت علاقائی قیادت جمعیت کی قیادت کے ساتھ ہوں گی ۔

انہوں نے کہاکہ این اے 260کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے آج بروز ہفتہ یکم جولائی کو اعلی سطح اجلاس نیشنل پارٹی نے طلب کیا ہے جس میں مرکزی قیادت پارلیمانی قیادت اور علاقائی قیادت شامل ہوگی جو این اے 260کے حوالے سے حکمت عملی واضح کرینگے اور کمیٹیاں تشکیل دیں گے ۔

جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ قوم پرست قوتوں او رجمعیت کے درمیان اتحادویکجہتی آج سے نہیں بلکہ تاریخی رہی ہے نیب کے زمانے سے جمعیت علماء اسلام اور قوم پرست قیادت کے درمیان ایک انڈراسٹینگ رہی ہے اور گزشتہ کئی حکومتوں میں بھی ہم ایک ساتھ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ انتخابات میں بھی ہمار اخضدارمیں نیشنل پارٹی کے ساتھ الیکشن اتحاد رہا انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے جس خیر سگالی کا مظاہرہ کیا انشاء اللہ اسکے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ این اے 260میں ہم مشترکہ حکمت عملی بنائے گئے اور اس سلسلے میں 3جولائی کو دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور علاقائی رہنماوں کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جس میں چاغی ،نوشکی اور کوئٹہ میں الیکشن مہم چلانے کیلئے حکمت عملی اور باقاعدہ کمیٹیوں اور باقاعدہ مشترکہ جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کرینگے ۔