کوئٹہ: بلوچ و بلوچستانی عوام ان قوتوں کو رد کریں جنہوں نے دور اقتدار میں کرپشن ، اقرباء پروری کا بازار گرم کیا ہر دور میں حکمرانی تو کی مگر کوئٹہ ، چاغی ، نوشکی کے عوام کو ان کے حقوق دلانے میں ناکام رہے ۔
10جولائی کو پارٹی کوئٹہ میں جلسہ کرے گی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صوبائی حکومت کی مشینری جو دھاندلی کیلئے سرگرم ہو چکی ہے اور من پسند لوگوں کو 15جولائی کے انتخابات کیلئے تعینات کیا جا رہا ہے انتخابات کو شفاف کو الیکشن کمیشن یقینی بنائے ۔
ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ کی زیر صدارت ضمنی انتخاب کی تیاریوں کے حوالے سے منعقد اجلاس میں کیا گیا جس کے مہمان خاص پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی تھے ۔
ضمنی انتخاب کے حوالے سے کوئٹہ میں شمولیت پروگرامز و مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز بھی منعقد کی گئیں پارٹی اجلاس اور مختلف کارنر میٹنگز میں آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، ملک نصیر شاہوانی ، منظور بلوچ ، موسیٰ بلوچ ، اختر حسین لانگو ، غلام نبی مری ،جاوید بلوچ ،جمال لانگو ، یعقوب بلوچ ،سردار عمران بنگلزئی ، نذیر کھوسہ ، پروفیسر ڈاکٹر شہناز بلوچ ، جمیلہ بلوچ ، ثانیہ حسن کشانی ، شکیلہ نوید دہوار ، شمیم بلوچ ، یونس بلوچ ، بسمل بلوچ ، ملک محی الدین لہڑی ،ڈاکٹر عباس لاشاری‘ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، ملک مجید کاکڑ ، احمد نواز بلوچ ،آغا خالد شاہ دلسوز، شوکت بلوچ ، طاہر شاہوانی ، عزیز اللہ شاہوانی ، حاجی ابراہیم پرکانی ، ملک نوید دہوار ، شکیل بلوچ ، صلاح الدین شاہوانی ، وارث کرد ایڈووکیٹ ، غفور مینگل ، حاجی باسط لہڑی ، قاسم پرکانی ، ملک عطاء اللہ مینگل ، ملک محمد عمر بنگلزئی ، الف الدین کرد ، حاجی وحید لہڑی ،کاظم علی ہزارہ ، غفار مینگل ، صفی بلوچ ، رضا جان شاہی زئی ،در محمد لہڑی ،ڈاکٹر فیصل لہڑی، ہدایت جتک و دیگر نے کلی سردار کاریز ،لوڑ کاریز ، حق آباد ، غریب آباد ، خلق جتک کلی جیو کے پروگرامز میں شرکت کی ۔
پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ بلوچ و بلوچستانی عوام ان قوتوں کو رد کر دیں جنہوں نے ہر دور میں اقتدار کے آ کر عوامی خدمت کی بجائے کرپشن ، اقرباء پروری کا بازار گرم کیا اور حکمرانی کے مزے لوٹے اور عوامی خدمت پر توجہ نہ دی آج جو اتحاد بنائے جا رہے ہیں ۔
یہ ان لوگوں کے ہیں جو ہر دور میں اقتدار میں رہے عوام کو انسانی بنیادی ضروریات کی فراہمی میں ناکام رہے لفاظی نعروں اور دعوؤں کے علاوہ کچھ نہ کر سکے کوئٹہ ، چاغی ، نوشکی کے غیور بلوچ و بلوچستانی عوام ایک بار پھر انہیں رد کر دیں تاکہ انہیں یہ احساس ہو کہ عوام ان کے حقیقی چہرے پہچان چکے ہیں ۔
15سالوں سے مختلف طریقوں سے حکمرانی کرنے والے خاص کر سابقہ 4سال میں کرپشن کی انتہاء کی گئی ٹینکی ، بیکریوں میں کرپشن کے پیسے چھپائے گئے آج ایک بار پھر یہ عوامی عدالت میں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہیں یہ علم ہونا چاہئے کہ کوئٹہ و چاغی کے عوام باشعور ہو چکے ہیں اب مزید اس جدید دور میں عوام کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا ۔
پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ 10جولائی ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ میں انتخابی مہم کے حوالے سے جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل و دیگر قائدین خطاب کریں گے بلوچ اور بلوچستانی عوام اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ضمنی انتخاب کی شفافیت کو یقینی بنائے صوبائی حکومت میں شامل جماعتیں سرکاری مشینری کو خاطر میں لا کر ابھی سے من پسند جیالوں کو الیکشن پرائزئیڈنگ افسر و عملہ میں تعینات کرنے کی تگ و دو میں مصروف عمل ہیں فوری طور پر غیر جانبدار افراد کو پرائزئیڈنگ افسر تعینات کیا جائے ۔
پارٹی اجلاس میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں جس کے مطابق سیاسی ، قبائلی ، سماجی رہنماؤں سے فوری رابطے کیلئے ملک نصیر شاہوانی کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران نذیر کھوسہ ، جمال لانگو ، یعقوب بلوچ ، عزیز اللہ شاہوانی ، حاجی ابراہیم پرکانی ، حاجی باسط لہڑی ، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ شامل ہیں پارٹی سیکرٹریٹ اجلاس میں مختلف امور بھی زیر غور لائے گئے ۔
کوئٹہ کے پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارٹی پرچم اپنے گھروں پر لگائیں مختلف کارنر میٹنگز میں مقررین نے غیور بلوچوں کو کہا کہ آج ہماری قومی بقاء کا سوال ہے اس سے قبل بھی ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا اب عوام باشعور ہونے کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر ضمنی انتخاب میں حصہ لیں تاکہ مخالفین کو بتایا جا سکے۔
بی این پی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے آج جو اتحاد تشکیل دیئے جا رہے ہیں اس سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور مختلف طریقوں سے دھاندلی کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی مشینری کو استعمال کر کے اپنے عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں ۔
مقررین نے کہا کہ 15جولائی کو بی این پی کی جیت یقینی ہو گی پارٹی امیدوار حاجی بہادر خان مینگل کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ان قوتوں کو شکست ہو گی جنہوں نے سیاست کو عبادت نہیں کاروبار بنا لیا ہے بلوچستان کے باشعور عوام اس بات کا بغور جائزہ لیں اتحاد وہی کر رہے ہیں جو ہر دور میں اقتدار کا حصہ بنے رہے غربت ، افلاس ، بیروزگاری انہی کے دیئے ہوئے تحفے ہیں ۔
چار سالوں میں جتنی لوٹ مار کی گئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی کارنر میٹنگ میں کلی جیو میں ٹکری جانو خان بنگلزئی نے سینکڑوں ساتھیوں دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر پارٹی شمولیت اختیار کرلی ۔
صوبائی حکومت این اے 260 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کیلئے سر گرم ہو چکی ہے ،بی این پی
وقتِ اشاعت : July 3 – 2017