پنجگور: نیشنل پارٹی پنجگور کی جانب سے کل رونماہونے والے واقع صوبائی وزیر صحت کے قافلے پر حملے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
جس کی قیادت ایم پی اے حاجی اسلام بلوچ، ضلعی صدر حاجی محمد اکبر، چیئرمین شعیب بلوچ، پھلین بلوچ، و دیگر نے کی احتجاجی ریلی ضلعی دفتر سے نکل کر مختلف شارعوں سے ہوتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے سامنے جمع ہوکر جلسے کی شکل اختیار کی ریلی کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ نے کہاہے کہ بلوچ قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے ۔
ملکی حالات واقعات بلوچ قوم کو اتحاد کی درس دیتے ہیں چند شر پسند عناصر بلوچ قوم کو دیوار سے لگانے کیلئے انکے اتحاد کو توڑنا چاہتے ہیں ،نیشنل پارٹی نے بلوچ قوم کے محکومی مظلومیت سائل وسائل کی ذمہ داری لینے کی جب سے ٹھان لی ہے تب بلوچ مخالفین انہیں ٹارگٹ کے ذریعے عوام سے دور رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
اس موقع پر سابق ضلعی صدر علاوہ الدین ،ضلعی صدر حاجی محمد اکبر بلوچ، خالد بلوچ،پھلین بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے پروم میں وزیر صحت کے قافلے پر حملہ بلوچ رویات کلچر ثقافت کے خلاف ہے ہم وہاں سیاسی مقاصد کیلئے نہیں بلکہ وہا ں کے عوام کے احساس محرومی زراعت ،ایگریکلچر، ہسپتال ،اسکولوں کی فعالی اور مذید اپڈیٹ کیلئے گئے تھے ۔
تاکہ پروم کے ترقی پسند لوگوں کو جدید دور سے ہم آہنگ کیا جاسکے لیکن چند دہشت گرد عناصر کو پروم کی ترقی گوارہ نہیں ہوتا ہے ،نیشنل پارٹی دھونس دھمکیوں حملوں سے خوف زدہ نہیں ہوگا ہمارے دلوں کے خوف شہید دشتی، جنگیاں و دیگر ساتھیوں کی شہادت کے بعد نکال دی ہے ۔
ہم نے بلوچ قومی ننگ ناموس انکی عزت نفس او ر بلوچ قومی بقاکی جنگ کو اپنا کر ہر دیوار سے ٹکرانے کا ذمہ لیا ہے، نیشنل پارٹی نے بلوچستان کو امن و آتشی بھائی چارے کا پیام دیا ہے روزگار کے مواقع پیدا کئے ہڑتالوں کے ناسور کو ختم کرکے لوگوں کو چین و سکوں دیا ہے ۔
گزشتہ دور حکومت میں ایسا کوئی گھر نہیں تھا کہ جس نے لاشیں نہیں اٹھائی ایک بدامنی کی فضا قائم کی گئی تھی لیکن اس ماحول کو صاف کرنے کی قربانی نیشنل پارٹی نے دی ہے گزشتہ روز ہونے والی واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
پنجگور، رحمت بلوچ کے قافلے پر حملے کیخلاف احتجاجی ریلی
وقتِ اشاعت : July 8 – 2017