|

وقتِ اشاعت :   July 11 – 2017

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے سارے خدشات سچ ثابت ہو ئے ہیں۔

آج ساری چیزیں سامنے آ گئی ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف فوری استعفیٰ دیں ، رپورٹ آنے کے بعد نواز شریف کس منہ سے حکومت کریں گے؟، ہمارے سارے خدشات سچ ثابت ہو ئے ہیں۔

آج ساری چیزیں سامنے آ گئی ہیں ،آج واضح ہو گیا کہ انصاف کو روکنے کے لئے پوری رکاوٹیں ڈالی گئیں ،نوازشریف کی پوری فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ، نواز شریف کے ساتھ ایاز صادق کو بھی استعفیٰ دینا چاہئے ، ،نیا پاکستان عدل اور انصاف سے بنتا ہے۔

آج سپریم کورٹ آزاد نہ ہوتا تو یہ فیصلہ نہ آتا، آج تصدیق ہو گئی کہ فلیٹ کی اصل مالک مریم نواز ہیں ، چوری کے پیسوں سے مریم نوازکے نام پر فلیٹ خریدے گئے ۔ وہ پیر کوجے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ دو ججز نے جب نواز شریف کو نااہل کیا تھا اسی وقت نواز شریف استعفیٰ دے دیتے تو اچھا تھا۔ شریف فیملی کے لوگ کرپشن کے پیسے کو بیرون ملک بھیجتے ہیں۔ ڈالر کی کمی ہونے پر ہمیں قرض لینے پڑتے ہیں۔ قرضوں کی وجہ سے ملک میں غربت بڑھتی ہے۔

آج واضح ہو گیا کہ انصاف کو روکنے کے لئے پوری رکاوٹیں ڈالی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی چوری چھپانے کے لئے ملکی اداروں سے غلط کام کروائے گئے ۔نیا پاکستان عدل اور انصاف سے بنتا ہے۔آج سپریم کورٹ آزاد نہ ہوتا تو یہ فیصلہ نہ آتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میچ ختم ہوگیا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا نوازشریف کب وزیراعظم ہاؤس چھوڑتے ہیں۔نوازشریف کی پوری فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔اب پتا چلے گا شریف فیملی نے کتنا پیسہ لوٹا۔

عمران کان نے پریس کانفرنس سے اپنے خطاب مین یہ بھی کہا کہ شہبازشریف آپ کو شرم آنی چاہئیے آپ نے میرے اوپر 10 ارب کا ہرجانہ کررکھا ہے جبکہ آپ خود کرپشن میں ملوث ہیں۔نئے پاکستان میں سپریم کورٹ کسی کو نہیں چھوڑے گا۔

جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جے آئی ٹی میں ابھی نئی نئی چیزیں نکل کر سامنے آرہی ہیں۔نوازشریف قوم مجرم ہیں اور چھوٹے گارڈ فادر کو فوری استعفی دینا چاہئیے۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ سچ سامنے آ گیا ہے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے رشتے داروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور میرے خلاف کیسز بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ایاز صادق کو بھی استعفیٰ دینا چاہئے۔ یہ خاندان 30 سال سے ملک لوٹ رہا ہے۔

ایس ای سی پی، آئی بی شریف خاندان کی کرپشن بچا رہے ہیں۔ نواز شریف کے پاس استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد نواز شریف کس منہ سے حکومت کریں گے؟۔شریف خاندان والے کہتے ہیں کہ ان کا قصور کیا ہے؟ قصور منی لانڈرنگ ہے، یہ پیسہ چوری کر کے بڑے بڑے محلات خریدتے ہیں۔

آج تصدیق ہو گئی کہ فلیٹ کی اصل مالک مریم نواز ہیں۔ اور چوری کے پیسوں سے مریم نوازکے نام پر فلیٹ خریدے گئے۔