|

وقتِ اشاعت :   July 17 – 2017

 اسلام آباد: عدالت نے چیر مین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی 21 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل طاہر محمود کے روبرو پیش ہوئے، عدالت میں سماعت کے موقع پر ظفر حجازی نے عبوری ضمانت کے لیے درخواست جمع کرائی، جس پر عدالت نے ظفر حجازی کی 21 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے چیرمین ایس ای سی پی کی ضمانت ڈھائی لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ضمانتی مچلکے آج ہی جمع کرانے کی ہدایات کی ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی تھی جب کہ ظفر حجازی کےخلاف مقدمہ رکارڈ میں ردوبدل کرنے پردرج کیا گیا۔