|

وقتِ اشاعت :   July 19 – 2017

کوئٹہ: کاسی روڈ پر نور مسجد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی ، جس سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیاگیا، جہاں دو زخمی دم توڑ گئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت 35سالہ کلیم اللہ ولد محمد نسیم ترین اور چالیس سالہ محمد عاطف ولد عبداللہ قوم پراچہ کے ناموں سے ہوئی، دونوں کاسی روڈ کے رہائشی تھے، زخمی حاجی محمد امین ولد محمداسماعیل سکنہ بلوچی اسٹریٹ کی حالت بھی تشویشناک بنائی جاتی ہے، پولسی کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے، قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔