|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2017

خیبر ایجنسی: تحصیل باڑہ کے علاقہ اکاخیل میں بارودی مواد کے دھماکے میں فرنٹیر کانسٹبلری کا سپاہی شہید ہوگیا۔

 خیبرایجنسی میں تحصیل باڑہ کے علاقہ اکاخیل میں فرنٹیر کانسٹبلری چیک پوسٹ کے قریب بارودی مواد کا دهماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں فرنٹیرکانسٹبلری کا ایک سپاہی شہید جب کہ 2 اہلکارزخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسزنے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔