اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف اقامے کی وجہ سے نااہل ہوئے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجازافضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ کورٹ نمبر ایک میں فیصلہ سنایا۔
جسٹس اعجاز افضل خان نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بینچ کے پانچوں ججوں نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا۔ وزیراعظم نوازشریف کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نا اہل قرار دیا گیا۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہےکہ وہ فوری طور پر وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔