|

وقتِ اشاعت :   July 31 – 2017

پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہاہے ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں پاکستان کے پریم ورک میں بیٹھ کر سیاسی جمہوری طور پر سیاست کرنا چاہتے ہیں مظلوم طبقے کی خدمت کو عبادت کہتے ہیں ۔

یہی عبادت کو ہم سیاسی جامہ پہنا کر اپنے مظلوم غریب عوام کیلئے کررہے ہیں لیکن ہمیں اس خدمت سے روکھنے کیلئے ہر وقت کوشش کی جارہی ہے وقت کے ساتھ حالات اور عوام کی جوش و جذبہ بدل رہے ہیں دنیا جس جدیدیت کی سیڑھی پر چڑ رہی ہے عوام انکے ہر سٹ اپ پہ چڑتا جارہاہے۔

آنے والا الیکشن عوامی حق رائے دہی سے ہونگے یہی قوم و ملک کی بہتری کیلئے ہے ،کچھ سیاسی دکاندار سیاسی یتیم گلی گلیوں میں ایجنسیوں کا نام بدنام کرکے لوگ اکھٹاکرکے الیکشن میں جیتنے کے خواب دیکھ رہے ہیں ایسا نہیں ہے ،عدالیہ آزاد ہے عوام کی حقوق کو ہر وقت کسی ایرے غیرے کو لوٹنے کی اجازت نہیں دین گے ۔

نواز شریف کی نااہلی میں عدالت و جے آئی ٹی کی فیصلہ کی خیر مقدم کرتے ہیں یہ فیصلہ انکا اپنا ہے چور کو چور کہنا سچ کی جیت ہے ،عنقریب نیشنل پارٹی کے چور جلد جیل میں ہونگے بلوچستان کے خزانے کو بیکریوں ،تالابوں ،سیلنگ میں رکھنے والوں کو جلد سزائیں سنائی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اشرف مراد یونٹ چتکان کے افتتاحی و ، واجہ زاہد مراد، واجہ لیاقت مراد، فیصل کریم و دیگر کی سربراہی میں 85افراد کے نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر بی این پی عوامی میں شمولیت کرنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران مرکزی رہنما،نوراحمد، آصف مجید بلوچ،عبدالواحد ،ظفر بختیار ،حاجی عمر جان ،واجہ علی احمداکبر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔