|

وقتِ اشاعت :   August 6 – 2017

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف جمہوریت کے شاہ سوارہیں اور پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنانوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔

 پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام کے استحکام کیلیے نوازشریف کی جدوجہد بے مثال ہے، ملکی ترقی وخوشحالی کیلیےنوازشریف کی بے مثال خدمات کوبھلایا نہیں جاسکتا۔

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف جمہوریت کے شاہ سوارہیں اور پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنانوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے جب کہ وہ پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔