|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2017

کوئٹہ: آواران میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پنجگور سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔تفصیل کے مطابق آواران کے علاقے مشکے میں کلار کے مقام پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بشیر اور بالاچ نامی افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ 

لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ادھر پنجگور کے علاقے کلگ سے کمبل میں لپٹی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے ۔ قتل کی وجہ معلوم ہوسکی اور نہ ہی لاش کی شناخت ہوسکی ہے۔ لیویز نے شناخت نہ ہونے پر لاش ضروری کارروائی کے بعد دفنادی ۔