|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2017

 بغداد: عراقی سمندر میں دو بحری جہازوں میں ٹکر کے بعد ایک جہاز ڈوب گیا جس کے نتیجے میں 4 ملاح ہلاک ہوگئے۔

عراقی سرکاری ٹی وی کے مطابق ملکی پانیوں میں دو بحری جہازوں میں تصادم کے بعد عراقی بحری جہاز المسبار کو شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں وہ عملے کے 21 افراد سمیت سمندر میں ڈوب گیا۔

امدادی اداروں نے کارروائی کرکے 10 افراد کو بچالیا اور 4 لاشیں نکال لیں جب کہ ڈوبنے والے باقی ملاحوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والا دوسرا جہاز کیریبین جزیرے ’سینٹ ونسینٹ‘ میں رجسٹرڈ ہے تاہم اس کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں۔