کوئٹہ: نیب بلوچستان نے گوادر موضوع انکاڑہ جنوبی اراضی منتقلی کیس کے حوالے سے اہم دستاویزات قبضے میں لے لی۔
نیب ترجمان کے مطابق نیب بلوچستان نے گوادرموضوع انکاڑہ جنوبی اراضی اسکینڈل میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے محکمہ مال سول سیکرٹریٹ بلوچستان سے رابطہ کیا گوادر اراضی منتقلی کے حوالے سے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔
واضح رہے نیب نے سی پیک کے مرکز گوادر شہر کی انتہائی قیمتی زمین بااثر افراد کی جانب سے ہتھیانے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی شفاف انکوائری کا آغاز کیا ہے اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
نیب کے مطابق مذکورہ کیس میں با اثر افراد سرکار کی 70 ارب مالیت کی 3167 ایکڑ زمین کو جعل سازی اور کرپشن کے ذریعے ہتھیانا چاہتے ہیں۔