گوجرہ: مسافر بس نے کئی موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
گوجرہ میں پینسرہ روڈ پر کوریاں اسٹاپ کے قریب مسافر بس نے کئی موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس ملتان سے فیصل آباد آ رہی تھی کہ گوجرہ میں ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں اور بچے سمیت 2 افراد زخمی بھی ہیں۔
واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا جب کہ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔