|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے ڈسٹرکٹ چیئرمینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چار سال گزرنے کے باوجود بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے جس کی وجہ سے ہمیں عوامی مسائل حل کرنے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہاہے ۔

اگر حکومت نے حقیقی معنوں میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار نہیں بنایا گیا تو یہ نظام مستقبل میں غیر موثر ہو جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہو گی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وڈسٹرکٹ چیئرمین قلعہ عبداللہ ملک عثمان اچکزئی، ڈسٹرکٹ کونسل بارکھان کے چیئرمین وڈیرہ امیر محمد کھیتران نے ’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے بلدیاتی انتخابات کرا کے عوام کو دھوکہ دیا اور چار سال گزرنے کے باوجود بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہیں دیئے گئے جس کی وجہ سے عوام کے نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے میں سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور بیورو کریسی کے تناؤ کے باعث بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہیں دینے جانے کے باعث ہم عوام کے سامنے جانے سے قاصر ہے حکومت کو چا ہئے کہ وہ تمام تر اختیارات بلدیاتی اداروں کو منتقل کریں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو مستقبل میں اس نظام کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا وقت اور حالات کا تقاضا یہی ہے کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جائے ۔