|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماء مولاناعلی محمد ابو تراب کی اغواء کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اور اس حوالے سے آج شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں ،بیان میں کہاگیاکہ موجودہ حکمران اور انتظامیہ عوام کی جان ومال کی تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔

مولانا علی محمد ابوتراب کی اغواء جیسے واقعات میں اضافہ ہواہے اور کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کوئی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والا محفوظ نہیں بلکہ حکمرانوں اورانتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے آئے روز ایسے واقعات کا رونما ہونا تشویشناک عمل ہے حالانکہ امن وامان کی مد میں بجٹ میں اربوں روپے کی رقم رکھی گئی ہے لیکن امن وامان کی صورتحال مخدوش تر ہوتی جارہی ہے ۔

بیان میں کہاگیاکہ فوری طور پر مولانا علی محمد ابو تراب کی بازیابی یقینی بنائی جائیں اور ایسے اقدامات کئے جائیں جو کوئٹہ سمیت بلوچستان میں جرائم پیشہ افراد ،اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کی سرکوبی کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اور انتظامیہ کے ارباب اختیار کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں جو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر ثابت ہوں۔

امن وامان کی ابتر صورتحال سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا اور عدم تحفظ کاشکار ہورہے ہیں ،ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سیاسی جماعتیں ،طلباء تنظیمیں ،اور سول سوسائٹی بھی اپنا کرداراداکرتے رہے تاکہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہو۔