|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق اتوار کی شام کو تھانہ کیچی بیگ کی حدودمیں کلی بنگلزئی سریاب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد صدیق ولد گل خان بگٹی سکنہ قمبرانی روڈ کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر رکشہ ڈرائیور باز محمد ولد سلطان محمد قوم نورزئی بھی زخمی ہوگیا۔ زخمی محمد صدیق کو سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیاگیا۔ 

انہیں بائیں کندھے میں گولی لگی ہے، حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ زخمی رکشہ ڈرائیور کو بی ایم سی پہنچایا گیا انہیں بائیں ٹانگ میں ایک گولی لگی ہے۔فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔