|

وقتِ اشاعت :   September 19 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔

لیویز کے مطابق کیچ کے نواحی علاقے ہوشاب سے گزشتہ شب دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جن کے جسموں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ۔ دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

لاشیں ہسپتال منتقل کی گئیں جہاں ان کی شناخت چراغ ولد نصیر اوروزیر ولد علی کے نام سے ہوئی۔ دونوں ہوشاب کے علاقے ڈمپ بازار کے رہائشی تھے۔