شنگھائی: کمیونسٹ پارٹی آف چین(CPC) کے انٹر نیشنل ڈیپارٹمنٹ کی دعوت پر گوادر ٹاسک فورس کا ایک بارہ رکنی وفد 10روزہ دورے کے پہلے مرحلے پر گزشتہ روز چین کے سب سے بڑے بندرگاہی شہر شنگھائی میں پہنچا ہے ۔
یہ وفد حکومت بلوچستان کے سینئرحکام،سیاسی و سماجی اور این جی اوز کے نمائندوں پر مشتمل ہے جس کے فوکل پرسن سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی حافظ عبدالماجد ہیں جبکہ وفدمیں گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف انجینئر ڈاکٹر سجاد حسین،گوادر پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل منیرجان بلوچ،حکومت بلوچستان کے ایڈیشنل سیکریٹری عبدالواحد کاکڑ،شاہد سلیم قریشی،انرجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر آغا حسین رضا،محکمہ بی اینڈآر کے سی پیک کے عارف شاہ،چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل گوادر بابو گلاب، سابق صوبائی وزیر جی ڈی اے ظہور احمد بلیدئی،نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے سیکریٹری طاہرہ خورشید،آر سی ڈی کونسل گوادرکے ناصر سہرابی،اور مریم سلیمان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ مزکورہ وفد کی سربراہی چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق کررہے ہیں جو کہ گوناں گوں مصروفیات کی وجہ سے دورے کے دوسرے مرحلے پر بیجنگ پہنچیں گے۔قبل ازیں وفد نے شنگھائی فری زون اتھارٹی،شنگھائی ائیرکرافٹ ڈیزائن اینڈریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور شنگھائی گرین پلاننگ کے مرکز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے وفد کو فری زون میں موجود سہولیات ،شنگھائی ائیرکرافٹ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ میں کمرشل بنیادں پر طیارہ ساز اورشنگھائی شہر کی ترقی و رتوسیع،قدیم تاریخی عمارتوں اور ورثوں کی حفاظت کے حوالے سے کئیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیا۔
وفد نے شنگھائی ٹی وی ٹاور کا بھی دورہ کیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جہاں وفدنے ٹاور کی بلند مقام سے شہر کا ں نظارہ کیا۔اس موقع پر وفد کے فوکل پرسن حافظ عبدالماجد نے متعلقہ اداروں کی سربراہان کو حکومت بلوچستان کی جانب سے شیلڈ پیش کیئے جبکہ کہ وفدمیں شامل اراکین نے چین کی ترقیاتی کاموں اور گوادر میں چین کی حکومت کی جانب سے ترقیاتی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرنے کے حوالے سے دیئے گئے اعانت پر تبادلہ خیال کیا۔وفد دورے کے اگلے میں آج بیجنگ پہنچے گی۔
بلوچستان کے وفد کا دورہ چین ، چیف سیکرٹری بھی جائینگے
![]()
وقتِ اشاعت : September 23 – 2017