|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے31 اضلاع میں جاری پولیو مہم مکمل ہو گئی ۔

ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے ذرائع کے مطابق ضلع کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ پشین میں تا حال انسداد پولیو مہم جار ی ہے کوئٹہ میں پولیو مہم چھٹے روز جبکہ قلعہ عبداللہ اورپشین میں پانچواں روز ہے ۔

کوئٹہ میں مہم ہفتہ اور قلعہ عبداللہ پشین میں مزد دو روز جاری رہے گی بلوچستان میں90 فیصد سے زائد ہدف مکمل ہو چکا ہے ویکسنیشن کا بقیہ ہدف آئندہ روز میں مکمل ہو جائے گا ۔