|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2017

 راولپنڈی: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کی قسم کھائی ہے جب کہ ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں، قربانیاں دے رہے ہیں اوردیتے رہیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کی قسم کھائی ہے، ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں، قربانیاں دے رہے ہیں اوردیتے رہیں گے جب کہ  وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں بےنقاب ہوچکی ہیں اور قوم ان سازشوں کو شکست دے کر رہے گی۔