کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ملک میں قائم و دائم رہے گا نوازشریف کو خطرہ ہے اس لئے وہ اب ملکی اداروں پر الزامات لگا کر اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دے رہے ہیں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کا اتحاد ملک کا بیڑہ غرق کرنے کے مترادف ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی پریس کانفرنس کوئی نئی بات نہیں تھی ملکی اداروں کو چھیڑنے سے حالات مزید خراب ہونگے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں جب معاملات جمہوری طور پر چل رہے تھے ۔
تو نوازشریف نے ججز کی بحالی کے لئے ڈرامہ رچا کر لانگ مارچ کیا آج جب ان پر برے دن آئے تو آج وہ عدالت عدلیہ کو برا بھلا کہہ رہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے ۔
ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی وفاقی سطح پر اپوزیشن لیڈر لانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیونکہ ایک بدتمیزیوں اور دوسرا قاتلوں کے سربراہ ہیں اور ملک کو مزید بحرانوں کو دوچار کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں عوام کبھی بھی ان دونوں جماعتوں کی آئندہ انتخابات میں مسترد کریں گے ۔
بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اس لئے عوام اقتدار میں شامل جماعتوں سے نفرت کرنے لگے ہیں اور آئندہ انتخابات میں ان جماعتوں کو عوام اپنی طاقت سے مسترد کرے گی پیپلزپارٹی ہی اگلی جماعت وفاق اور صوبوں میں حکومتیں بنائیں گے اور جیالہ صوبہ کا وزیراعلیٰ ہوگا ۔
ملک میں قائم و دائم رہے گا نوازشریف کو خطرہ ہے ،علی محمد جتک
![]()
وقتِ اشاعت : September 27 – 2017