|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان پولیس میں متعدد افسران کی تقریاں و تبا دلے ،آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبو ب نے منگل کوکوئٹہ میں پولیس کے متعدد افسران کے تبادلے کئے ہیں ۔

جن میں ایس پی انوسٹی گیشن سریاب عبداللہ جان آفر یدی کو ایس پی آپر یشن کوئٹہ سٹی ،ایس ڈی پی او ائیر پورٹ کوئٹہ محمد نعیم کو ایس پی انوسٹی گیشن سریاب،ایس پی آپریشنز سریا ب محمد اشرف جتک کو ایس پی پٹرولنگ ریڈ زون کوئٹہ ،ڈی ایس پی ریڈزون نور محمد رند کو ایس پی آپریشنز سریاب،ڈی ایس پی کرائم برانچ محمد ندیم کو ایس پی آپریشنز قائد آباد ،ایس پی آپریشنز قائد آباد محمد نظام الدین کو ایس پی انوسٹی گیشن قائد آباد ،جبکہ انسپکٹر پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ملک نثار احمد کو ایس ڈی پی او قائد آباد ،ڈی ایس پی سکیورٹی محمد یونس ترین کو ڈی ایس پی ریڈ زون،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن شالکوٹ دولت خان ترین کوایس ڈی پی او ائیر پورٹ تعینا ت کردیا گیا ۔

اس کے علاوہ انسپکٹر محمد طارق کا تبا دلہ کر کے انہیں ایس ڈی پی او شالکوٹ تھانہ تعینات کرد یا گیا ،تبادلہ کئے جانے والے10میں سے جو نےئر رینک کے8افسران کو ایکٹنگ چارج دیا گیا ہے