|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2017

کوئٹہ: پنجگور سے کئی ماہ پرانی دولاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے۔

لیویز کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابدان کے پہاڑی علاقے جوژسے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر دفن کردیا گیا تھا۔لاشیں کئی ماہ پرانی ہونے کے باعث ہڈیوں کے ڈھانچے بن گئی ہیں ۔

لاشوں کے قریب سے کلاشنکوف کی گولیوں کے دوخالی خول بھی ملے ہیں جبکہ پہاڑی پر گولیوں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں ۔ لاشیں شناخت کیلئے سول ہسپتال پنجگور منتقل کردی گئیں لیکن تاحال دونوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہیں۔