اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان کے عوام کو غیر معمولی ثمرات ملیں گے پاکستان کی تمام سیاسی ، جمہوری اور دیگر قوتیں سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں اس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت اٹھا نہیں رکھیں گے شراکت داروں کی مشاورت سے صوبے میں قیام امن کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات میں کیا وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ملک بھر کے عوام کو سی پیک کے یکساں فوائد ملیں گے بالخصوص پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک اور پاک چین دوستی کے تحت دیگر معاہدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں پاکستان کی ساری سیاسی اور جمہوری قوتیں سی پیک کے معاملے پر یکجا ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان میں قیام امن ، صوبے کے عوام کو قومی دھارے میں لانے اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تجاویز دیں وزیر اعظم نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تجاویز کی روشنی میں فوری طور پر ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کے مسائل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیر و ترقی کے لیے جو فیصلے کیے گئے ان پر عملدرآمد کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں ۔
وزیر اعظم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو قلات میں ایل پی جی پلانٹ لگانے تحصیل قلات کے علاقے کپوتو میں نئے گرڈ سٹیشن کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے نئے سعودی سفیرنواف سعید المالکی نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
جمعرات کے روزوزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیرنواف المالکئی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پروزیراعظم نے نئے سعودی سفیرکوعہدہ سنبھالنے پرمبارکباددی ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے قریبی تعلقات ہیں ،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کونہایت اہمیت دیتاہے ۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں ۔توانائی اورزرعی شعبے میں سعودی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔
وژن 2030کے تحت سعودی عرب کی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کریں گے ۔وزیراعظم نے کہاکہ دونوں ممالک عالمی اورعلاقائی امورپریکساں مؤقف رکھتے ہیں ۔
اسی موقع پروزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان اورسعودی عوام کے لئے نیک خواہشات کاپیغام بھیجوایا۔جبکہ سعودی سفیرنے وزیراعظم کوپاکستان میں توانائی اورزرعی میدان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔