|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2017

 اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیج دی ہے۔

 اوگرا نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے اور وزارت پیٹرولیم کو یکم اکتوبر سے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھی بھیج دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں  2 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 71.50 روپے سے بڑھ کر 73.86 روپے ہوجائے گی۔

سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 19 روپے 33 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 44 روپے سے بڑھ کر 63.33 روپے فی لیٹر ہوجائے گی جب کہ  لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 10 پیسے فی لیٹر کے بعد  44 روپے سے بڑھا کر 58.10 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔