|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2017

بونیر: اسکول کی طالبات کولے کرجانے والی وین کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 طالبات جاں بحق ہوگئیں۔

 بونیرمیں وین نجی گرلز اسکول کی طالبات کو لے کر اسکول جارہی تھی کہ اچانک وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دکان سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 3 طالبات جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئیں۔

لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرڈی ایچ کیو اسپتال ڈگرمنتقل کیا گیا جہاں زخمی طالبات کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔