کوئٹہ: بلوچستان کے دس اضلاع میں پولیو مہم آ ج بروز پیر سے شروع ہوگی،ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے دس اضلاع کی 177یونین کونسلز میں آج سے شروع ہو رہی ہے ۔
جن اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جائیگی ان میں بارکھان ،جعفر آباد ،قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ، ،نصیرآباد،ژوب ، ڈیر ہ بگٹی،جھل مگسی، کوہلو اور شیرانی کے اضلاع شامل ہیں۔سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 6 لاکھ48ہزار 441 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔
پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔مہم میں مجموعی طورپر 2031ٹیمیں شامل ہونگی جن میں 1723موبائل ٹیمیں، 121 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 187فکسڈ سائٹس ہونگی ۔سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ مہم کے حوالے سے سیکورٹی کے اتنظامات بھی کرلئے گئے ہیں ۔
مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی جس پربلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہونگے ۔پولیو وائرس ہمارے ماحول میں موجود ہے اوران بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔
لہذاٰ یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران پولیو ورکروں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پولیو مہم میں معاونت اور اس ضمن میں اقدامات اطمینان بخش ہیں اور حکومت کی جانب سے تمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ۔
سید فیصل احمد نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں والدین کا کردار اتنہائی اہم ہے ۔اس کے علاوہ معاشرے کے تمام طبقات بلخصوص علماء کرام اور سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے مہم میں بلدیاتی نمائندوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہاکہ مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں سمیت میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مہم کی کامیابی میں کردار ادا کریں ۔
حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اقتدار میں آکر صوبے کو حقوق دلائیں گے ،سردار یار محمد رند
وقتِ اشاعت : October 9 – 2017