کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے 150 کلو میٹر دور تمپ کے علاقے کونچ کلات میں ایک نالے سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت پینتیس سالہ شعیب ولد محمد ہاشم اور پندرہ سالہ عامر ولد سعید جان کے نام سے ہوئی ہے۔
دونوں افراد کو فائرنگ کرکیقتل کیا گیا ہے۔ مقتولین تمپ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ مزید کارروائی تمپ پولیس کررہی ہے۔
دریں اثناء ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
واقعے ی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا،جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا۔
کیچ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ڈیرہ بگٹی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق
وقتِ اشاعت : October 9 – 2017