|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کوسٹل ہائی وے پر بس الٹنے سے ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور23زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق حادثہ لسبیلہ کے علاقے اوتھل سے تقریبا120کلومیٹر بطرف اورماڑہ کوسٹل ہائی وے پر پیش آیا جہاں کراچی سے ایف سی اہلکاروں کو پسنی لے جانیوالی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں حوالدار شاہ نواز جاں بحق جبکہ 23اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں غلام عباس، عمر دراز، عید اعظم، زمین یار شاہ ، پیاؤ خان، غلام مصطفی ، اختر زمان، صدام حسین، محمد انس، محمد نواز، عبدالرشید، فاروق، عبدالرزاق شاہ، محمد ایوب،غلام حسین، کمال الدین اور محمد حفیظ شامل ہیں۔

زخمیون کو سول ہسپتال اوتھل مین ابتدائی طبی امداد کے بعد حب اور کراچی منتقل کردیاگیا۔