کوئٹہ: گوادر میں مزدوروں کے کیمپ فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ اہلکار اورچار مزدور زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق گوادر کی تحصیل پسنی اور اورماڑہ کے درمیان بڈوک کے مقام پر کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے واپڈا کی تنصیبات کی مرمت کا کام کرنیوالے مزدوروں کے کیمپ اور ان کی حفاظت پر مامور ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدار فرمان جاں بحق جبکہ ایف سی سپلائی صدام اورچار سویلین مزدور اکبر ولد صادق سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگ پنجاب، کاشف ولد جاوید ،حسن ولد لیاقت، شمسون ولدجلال ساکنان ساہیوال پنجاب زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر پسنی منتقل کیاگیا۔ زخمیوں میں ایف سی اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔