کوئٹہ: اہلیان گوادر کے زیر اہتمام جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں گوادرمیں پانی کی قلت کے خلاف پریس کلب کوئٹہ کے سامنے ’’احتجاجی مظاہرہ ہوا۔
مظاہرے میں نوجوانوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی شرکاء نے بینر اور کتبے اُٹھارکھے تھے جس پر گوادر کو پانی دو پانی دو ،سی پیک سٹی کو پانی دو پانی دو درج تھے مظاہرین نے حکمرانوں کی نااہلی ،پانی ودیگر سہولیات گوادر کے فراہم نہ کرنے کے خلاف بھر پور نعرے لگائے۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ،بی ایس اومینگل کے منیر جالب ،بی ایس اوپجار کے حمید بلوچ،جے یوآئی نظریاتی کیک شیر جان بلوچ ،عادل ایڈوکیٹ اوراسماعیل میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی غفلت وکوتاہی اور کرپشن کی وجہ سے گوادر کو کربلا نہیں بننے دیں گے ۔
گوادر کے عوا م کو میرانی ڈیم سے فی الفور پانی فراہم کیا جائے پانی پلانٹ کو جلد ہی کارآمد بناکر عوا م کو پانی کی سپلائی شروع کی جائیں ۔
وفاقی وصوبائی حکومتوں نے گوادر سمیت بلوچستان کے مسائل کو اہمیت نہیں دی اورنہ ہی سنجیدگی سے لیا گیا گوادر کے عوام کو کچھ نہیں چاہیے صرف پینے کا پانی دیں حکمران گوادر کے غیور عوا م کو نقل مکانی پر مجبور کرنے کی سازش کر رہے ہیں ۔
پانی کی مد میں اربوں روپے منظور ہوئے مگر وہ کرپشن کی نظر ہوئے 800چائنیز کیلئے پانی کے پانی دستیاب ہے مگر دو لاکھ کی آبادی پینے کے پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں ایران اردن عمان سمیت دیگر ممالک نے ساحل پر رہنے والوں کیلئے سمندرکا پانی میٹھا کردیا مگر ہمارے حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں وہ ذاتی اسٹیل ملزودیگر کاروباری اداروں کی کامیابی میں مصروف ہیں ۔
گوادر جیونی سمیت مختلف علاقوں میں پانی کے پلانٹس تو لگادیے مگر اس کو کارآمد کرنے کا کوئی پروگرا م نہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج پانچواں دن ہیں کہ گوادر کے عوام کے پانی کیلئے احتجاج کر رہے ہیں اہلیان گوادر نے وزیراعظم کے آمد پر بھی احتجاج کیا حکمرانوں کا خیال ہے کہ وہ اہلیان گوادر کو بے دخل کردیں گے ۔
اگر پانی نہیں ملا تو ہم حکمرانوں کوبے دخل کر دیں گے ہم پیاسے نہیں مریں گے اور نہ ہی آباؤاجدادکی زمینوں وساحل کو چھوڑیں گے گوادر کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیاترقی کریں مگر گوادر کے غریب عوام پیاسے ہویہ ترقی ہم نہیں ہونے دیں گے ہم پانی کے حصول کیلئے آئین کے اندر رہتے ہوئے لانگ مارچ کریں گے ۔
اسلام آباد وکراچی میں احتجاج کریں گے لٹیرو ں کا مقابلہ کریں گے حکمران اپنی ذاتی مفادات کیلئے تو قانون سازی کرتے ہیں تنخواہو ں ومراعات میں اضافہ کرتے ہیں مگر غریب عوام کا کوئی پرسا ن حال نہیں غیر ت مند بلوچ مائیں بہنیں کئی روز سے پانی کیلئے نکلے ہوئے یہ حکمرانوں کے منہ پر تمانچہ ہیں ۔انہوں نے ہزاروں میٹر سفر کرکے احتجاج کیلئے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔