کوئٹہ: بلوچستان کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق تعیناتی کے منتظر ڈی ایم جی گروپ کے گریڈ اکیس کے آفیسر اکبر حسین درانی کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بلوچستان تعینات کردیاگیا۔
ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالقدوس اچکزئی کو ایڈیشنل سیکریٹری ریونیو خضدار، جہانزیب خان کو ایڈیشنل سیکریٹری ریونیو قلعہ سیف اللہ، شفقت انور شاہوانی کو ڈپٹی سیکریٹری محکمہ آبپاشی، اسسٹنٹ کمشنر خاران عثمان شاہ کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بارکھان تعینات کردیاگیا۔
سیکرٹری آرٹی اے نور محمد کو اے ڈی سی ریونیو ژوب، نثار احمد کو ڈپٹی سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، رزاق خان خجک کو اے ڈی سی قلعہ سیف اللہ، نصیر احمد جتک کو اے ڈی سی ریونیو آواران، محمد جان کو اے ڈی سی ریونیو جعفرآباد، اصغر شہباز کو اے ڈی سی ریونیو قلات اور سپیشل مجسٹریٹ کیسکو محمد ایوب ہزارہ کو ڈپٹی سیکریٹری ترقی و منصوبہ بندی تعینات کردیاگیا۔