کوئٹہ: اندرون بلوچستان مختلف واقعات میں باب بیٹیوں سمیت 4افراد جاں بحق ، سوئی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
چمن تاجمیر خان روڈ کے کرسچن محلے کے مین گیٹ پر کریکر بم دھماکہ اس وقت ہوا جس وقت وہاں پر محلے کے مین گیٹ کے پاس بچے کھیل رہے تھے دھماکے سے دو بچے زخمی ہوئے جس کو فوری طور پر قریبی سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دس سالہ لکی ولد سلیم زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسازخمی بچہ وشال ولد وکرم کی حالت خطرے سے باہر ہے،دھماکے کے فوری بعد سیکویرٹی فورسز نے علاقے کو گہرے میں لیکر سرچ آپرشن شروع کردیا ،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔
جمعہ کی درمیانی شب کچھی کے علاقے مٹھڑی میں نامعلوم افراد نے مستونگ کے رہائشی خانہ بدوش محمد اعظم اور اسکے دوبیٹوں علی اکبر اور منظور احمد اقوام شاہوانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،ملزمان موقع واردات سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی تحصیلداربالا ناڑی،اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر نے بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر مذکورہ علاقہ کی داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کا تعاقب شروع کردیا اور نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد سول ہسپتال سبی منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
ڈھاڈر کے قریب کمبڑی کے مقام پر نامعلوم تخریب کاروں نے سوئی گیس پائپ لائن کو تخریب کاری کے نتیجے میں نقصان پہنچانا چاہتے تھے مگر سوئی گیس پائپ لائن کے اوپر نصب سیفٹی پائپ لائن کودھماکہ سے جزوی طور نقصا ن پہنچا تاہم مین گیس پائپ لائن مکمل طور پر محفوظ رہا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور دیگر سیکورٹی فورسز نے جائے حادثہ پہنچ کرتفتیش کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی سوئی گیس حکام نے متاثرہ حصہ کو مرمت کرنے کے بعد بحال کردیا۔