|

وقتِ اشاعت :   December 9 – 2017

کوئٹہ: کالعدم تنطیموں کے 300 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔

بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی سمیت دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

تقریب میں مختلف کالعدم تنظیموں کے 17 کمانڈروں سمیت 300 فراریوں نے ہتھیار ڈالے اور قومی دھارے میں شامل ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے فراریوں سے ہتھیار لے کر ان کو قومی پرچم سمیت پھول کے تحائف بھی دیئے۔