کوئٹہ: کوئٹہ صوبائی وزراء اراکین اسمبلی سمیت مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں نے کوئٹہ میں چرچ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بد ترین دہشت گردی قرار دیاہے۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی ،ترجمان صوبائی حکومت انوارالحق کاکڑ ،اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع ،صوبائی وزراء سرفراز بگٹی ،رحمت بلوچ، جعفر مندوخیل، سردار رضا بڑیچ، سردار مصطفی ترین، عبید اللہ بابت ،سردار در محمد ناصر ،منظور کاکڑ ،آغا رضا، سینیٹر شاہ زیب درانی ، سینیٹر یعقوب ناصر، وفاقی وزیر دوستین خان ڈومکی، خلیل جارج ،سابق آئی جی پولیس طارق کھوسہ ،سابق صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل ،سردار حیدر خان ناصر ،بی این پی ، تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء صدر سردار یار محمد رند، پشتونخوامیپ، اے این پی، نیشنل پارٹی، جمعیت علماء اسلام، پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر علی مددجتک،جمعیت نظریاتی، متحدہ محاذ کے چیئرمین کے رہنماء نوابزادہ سراج رئیسانی، سابق نگران وزیراعلیٰ نواب غوث بخش خان باروزئی، ایچ ڈی پی، مجلس وحدت المسلمین، بلوچستان نیشنل موومنٹ مرکزی جمعیت اہلحدیث اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ،ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ، نصیب اللہ بازئی، مجید کاکڑ ،اقلیتی رہنماء طارق مسیح کھوکھر ،عارف کھوکھرکے علیحدہ علیحدہ بیانات میں واقعے کی شدید مذمت کی گئی ۔
انہو ں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے عزائم میں ناکام ہوچکے ہیں اور اب وہ مساجد امام بارگاہوں اور گرجاگھروں کو نشانہ بنارہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکرکے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا چرچ پر خود کش حملے سے قبل مساجد امام بارگاہوں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو بھی نہیں بخشا گیا۔
انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے سینکڑوں افراد کی جانیں بچائیں بعض رہنماء نے سیکورٹی ہائی الرٹ ہونے کے باوجود خود کش حملے پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور عوام دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجائیں ۔
رہنماؤں نے کہاکہ جاں بحق ہونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
دہشت گردوں کو اپنے عزائم مکمل ہونے کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے
![]()
وقتِ اشاعت : December 18 – 2017