کوئٹہ: قلات علاقے ریج کے قریب قومی شاہراہ پر پک اپ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق دو خواتین اور ایک بچہ سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں کو ئٹہ منتقل کر نے کے لیئے سرکاری ایمبولینس کم پڑ گئے اور مریض تڑپتے رہے بعد ازاں پرائیویٹ گاڑیوں کے زریعے زخمیوں کو کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات سے بیس کلومیٹر دور ریج کے قریب قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار خضدار سے کوئٹہ جانے والی پک اپ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں چھ اور پک اپ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر عبداستار مینگل اور ڈاکٹر محمد یعقوب اور دیگر عملہ موجود تھے ہسپتال کے عملہ نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد جب زخمیوں کو کوئٹہ کے لیئے روانہ کر نا چاہا تو سرکاری ایمبولینس کم پڑگئے اور مریض تڑپتے رہے ۔
بعد ازاں پرائیویٹ گاڑیوں میں زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جس کے باعث دیر ہو نے کی وجہ سے پک اپ ڈرائیور عبداللہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے جبکہ عبدالمالک ظفر اللہ محی الدین بی بی زولیخہ سمیع اللہ اور نصرت بی بی شدید زخمی حالت میں کوئٹہ میں زیر علاج ہیں واضح رہے کہ قومی شاہراہ پر اکثر حادثات ہونے کی وجہ سے قریبی ہسپتال قلات پڑتا ہیں مگر قلات میں اکثر و بیشتر ایمبولینس گاڑیوں کی کمی کا سامناکر نا پڑ تا ہیں ۔
قلات کے عوامی حلقوں نے متعدد با ر صوبائی وزیر صحت اور سیکریٹر صحت کو ایمبولینس گاڑیو ں کو درخواست کی گئی ہیں مگر حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے اس جانب کو ئی بھی توجہ نہیں دی گئی ہیں جوکہ قابل مذمت ہیں
قلات ،ایک پک اپ اور کار میں تصادم ایک شخص جاں بحق ،7 زخمی
![]()
وقتِ اشاعت : December 19 – 2017