ایبٹ آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کو حکومت کے خلاف کوئی ایشو مل جائے وہ فوراً پٹرول کا ڈرم لے کر پہنچ جاتے ہیں جب کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے نوازشریف عمران خان سے آگے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو ایبٹ آباد میں حویلیاں تا تھا کوٹ ہزارہ ایکسپریس وے پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کو حکومت کے خلاف ایشو مل جائے تو پٹرول کا ڈرم لے کر پہنچ جاتے ہیں، عدلیہ کی آزادی کے لیے نوازشریف عمران خان سے آگے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری دھرنوں کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں جب کہ نواز شریف کو انصاف نہیں ملا اس لیے انصاف کی بات کرتے ہیں۔