کوئٹہ : مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خلیل جارج بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان قائم دوائم رہنے کیلئے بنا ہے، چرچ حملہ پاکستانیوں کو آپس میں لڑانے کی سازش تھی، وزیراعظم سانحہ میں جاں بحق افرادکیلئے پچاس پچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان کرے، صوبے اور ملک میں شکست خوردہ دہشت گرد آسان ہدف کو نشانہ بنارہے ہیں۔
ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرینگے، ملک میں آباد تمام افراد کو قومی سانحات پر سیاست سے ہٹ کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، اگر استعفے دینے کی باتوں پر عملدرآمد روع کردیا جائے تو اسمبلی میں کوئی بھی نہیں بچے گے۔
جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی رہنماء شہزاد کندن، امروز فرانسس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی خلیل جارج کا مزید کہنا تھا کہ فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔
سانحہ 17دسمبر کرسمس کی خوشیوں کو ماند اور پاکستان کیخلاف سازش تھی جسے سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے ناکام بنایا 17دسمبر کو جاں بحق ہونیوالے افراد کو بھی شہید کہاجائے پولیس ،ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت برق رفتار کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر کو بڑی جانی نقصان سے بچایا ،بلوچستان دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اب بزدل دہشتگرد اقلیتوں کو نشانہ بنارے ہیں ۔
حرچ حملہ پاکستانیوں کو آپس میں لڑانے کی سازش تھی ،ہم دشمن پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ملک کی ایک ایک انچ کی حفاظت کرینگے ،دہشتگردی نیست ونابوت ہوجائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم دشمن کی چالوں کو پہچان چکے ہیں دہشتگرد کا نہ دین ہے نہ مذہب دشمن ملک کو توڑنا چاہتاہے مگر ہم اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے دینگے ۔
میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ سیاست سے ہٹ کر پوری قوم دہشتگردی کا مقابلہ ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہوکر کرے،انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے واقعے میں تباہ ہونیوالی چرچ کی عمارت کی تذہین وآرائش کا کام وزارت مذہبی امور وبین الالمذاہب ہم آہنگی کرے گی ۔