کوئٹہ: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ باہربیٹھے لوگ بلوچستان کے لوگوں اورنوجوانوں سے مخلص نہیں ہیں، صوبے کے نوجوان قائد اعظم کے اقوال پر عمل کرتے ہوئے تعلیم پر توجہ دیں اوربدامنی پھیلانے والے عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں۔
زیارت میں قائداعظم محمد علی جناح کے 149 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کو بلوچستان کے نوجوانوں ، بچوں اور دیگر افراد سے بہت پیار تھا۔قائداعظم نے ایک بارفرمایاتھاکہ بلوچستان ایک انمول ہیراہے اوراسے تراشنے کیلئے جوہری کی ضرورت ہے۔
بلوچستان کے نوجوانوں نے بھی پاکستان کی تخلیق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، آج بھی بلوچستان کے نوجوان فوج اور ایف سی میں بھرتی ہو کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں ۔ بلوچستان کے عوام اور سیاسی قائدین پاکستان کی حفاظت کے لئے جانیں دے رہے ہیں جس کی مثال دہشت گردوں کی جانب سے نواب ثناء اللہ زہری کے بیٹے ،بھتیجے اور بھائی کو نشانہ بنا کر دی گئی ۔
آئی جی ایف سی نے کہا کہ مسلح تنظیمیں چلانے والے بیرون ملک بیٹھ کر بلوچستان کے نوجوانوں کو بہکانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن بلوچستان کے نوجوانوں کو ایسے بہکاووں میں آنے کی بجائے تعلیم پر توجہ دینی چاہیے۔باہربیٹھے لوگ بلوچستان کے لوگوں اورنوجوانوں سے مخلص نہیں ہیں۔
آئی جی ایف سی نے مزید کہاکہ آج بلوچستان کے نوجوان پاک فوج اور ایف سی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بلوچستان سے افسروں اورجوانوں نے جانوں کانذرانہ پیش کیاہے۔
ؓباہر بیٹھے لوگ بلوچستان کے لوگوں اور نوجوانوں سے مخلص نہیں ، آئی جی ایف سی
![]()
وقتِ اشاعت : December 26 – 2017