کوئٹہ: نصیرآباد،ژوب میں فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیاگیا۔ نوشکی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے بابا کوٹ تھانہ کی حدود میں خاتون سمیت دو افراد کو غیرت کے نام پر گولیاں مار کر قتل کردیاگیا۔ ادھر ژوب کے علاقے تبلیغی مرکز کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شیخ احمد ولد محبت خان مندوخیل کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ انہیں سر اور سینے پر چھ گولیاں ماری گئیں۔
فائرنگ کی زد میں آکر انور شاہ ولد نظر محمد کاکڑ زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔دوسری جانب نوشکی کے علاقے زرین جنگل کے پہاڑی علاقے سے پچیس سالہ نامعلوم شخص کی دو روز پرانی لاش ملی ہے جسے سر پر گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے۔ لاش پوسٹمارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل کردی گئی۔
نصیر آباد اور ژوب میں فا ئرنگ تین افراد ہلاک ،نوشکی سے لاش برآمد
![]()
وقتِ اشاعت : December 26 – 2017