۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی دکان پر فائرنگ سے دکاندار جاں بحق ہوگیا ۔ ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے تھانہ صدر کی حدود میں جیل روڈ ہدہ میں بٹن اسٹو رپر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کی جس سے دکان کا مالک سید عابد حسین شاہ ولد گل حسین شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ 

مقتول کی لاش سول ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ مقتول سرکی روڈ کوئٹہ کا رہائشی تھا ۔ کچھ عرصہ قبل اس کی دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ بھی کیا تھا۔ 

ورثاء نے پولیس کو بتایا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔ پولیس نے واقعہ کی ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔ ادھر ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے زوردار دھماکا ہوا اور موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔