کوئٹہ : پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری وزیر اعلی کے مشیر برائے لائیو سٹاک جنگلات و ماحولیات عبید اللہ جان بابت لالا نے کہا ہے کہ وزیراعلی نواب ثنا ء اللہ خان زہر ی کیخلاف لائی گئی تحریک عد م اعتماد کو بھاری اکثر یت سے ناکام بنا دیا جائے گا ۔
مخالفین کو رسوائی کے سواء کچھ نہیں ملے گا مخلوط صوبائی حکومت میں شامل تینوں جماعتیں ثناء اللہ زہری کی قیادت میں متحد ہیں صوبے میں کوئی سیاسی بحران نہیں ،یہ بات انہوں نے جمعرات کو این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
عبید اللہ بابت نے کہا کہ میرا سیاسی تجر بہ یہ بتا تا ہے کہ سینیٹ الیکشن ملتوی کر نے اور ملک میں نوا ز شریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف حلقوں نے بلوچستان سے سیاسی بحران پیدا کر نے کی کوشش کی ہے جسے ہم نے حکمت عملی اور دور اندیشی سے ناکام بنا دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں بد ستور اتحادی جماعتوں اور قائد ایوان نواب ثناء اللہ زہری کو اکثر یت حاصل ہے تحریک عدم اعتماد پیش کر نے والے اب اپنی اکثر یت اسمبلی میں ثابت کر کے دیکھائیں صوبائی اسمبلی میں پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کے 14اراکین اسمبلی متحد ہیں ۔
پارٹی چےئر مین محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں ہونے والی پارلیمانی پارٹی کے تما م اراکین نے شرکت کر کے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا نے کی حکمت علی طے کر لی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا جانتے ہیں
تحریک عدم اعتماد کو بھاری اکثریت سے ناکام بنائیں گے، عبید اللہ بابت
وقتِ اشاعت : January 5 – 2018