|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2018

کوئٹہ: متحدہ اپوزیشن کا بلوچستان میں جاری صورتحال اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر متفقہ فیصلہ کرینگے اورمتحدہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کے قرارداد کی مکمل حمایت کر تے ہیں کیونکہ موجودہ کرپٹ حکومت نے صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کی بجائے لوٹ مار اور کرپشن کو فروغ دیں ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی رہائش گاہ پر متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلا ہوا عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے کمیٹی کے چیئرمین سید احسان شاہ ، بی این پی مینگل کے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی ، رشید خان ناصر اور چیئرمین عاصم بلوچ نے شرکت کی ۔

اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے اور تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مکمل حمایت کر تے ہوئے کہا کہ حکومتیں اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف جو تحریک عدم اعتماد جمع کیا گیا ہے ۔

ان کی ہم مکمل حمایت کر تے ہیں اور اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کے اتحادیوں کے حکومت کے خلاف اب فیصلہ کن جنگ لڑیں گے۔