کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی آئندہ سیٹ اپ میں بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے تا ہم نئی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے بی این پی کسی بھی غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل کا حصہ نہیں بنے گی ۔
وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئینی اور جمہوری عمل تھا ہمارا کسی کیساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں تھا ہم بد ترین مخالف کو بھی عزت دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں طرف سے جمہوری عمل تھا ہم جمہوری عمل کو فروغ دے رہے ہیں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر جمہوری اور غیر آئینی نہیں تھا اور ہم نے تمام جمہوری تقاضوں کو پورے کئے تحریک عدم اعتماد کسی کے خلاف ذاتی نہیں تھا بلکہ یہ جمہوری اور سیاسی عمل ہے ۔
جو ہم فوری کر رہے ہیں یہ کسی کی جیت یا ہار نہیں اور نہ ہی یہ کسی کا غم وخوشی ہے بلوچستان کے لوگ قبائلی کیساتھ ساتھ سیاسی طور پر بہت باشعور ہے تمام سیاسی جماعتیں خندہ پیشانی سے اس کو قبول کریں جو بھی فیصلہ ہوا ہے وہ جمہوری عمل تھا بلوچستان کے سیاست میں اہم بات یہ ہے کہ بد ترین مخالفت کے باوجود ہم ایک دوسرے کو عزت دے رہے ہیں ہمار ااتحاد صرف عدم اعتماد تک تھی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے تا ہم تعاون ضرور کرینگے ۔
نئے وزیراعلیٰ اور نیا سیٹ اپ کے حوالے سے رائے لی گئی تو ضرور رائے دینگے میرے سامنے اب تک کوئی نئے وزیراعلیٰ کا نام سامنے نہیں آیا جو نام سامنے اس پر بھی رائے دینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے اور آپ کے گارنٹی نہیں لے سکتا تو مستقبل کی گارنٹی کیسے دیں بی این پی کسی بھی غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل کا حصہ نہیں بنے گے۔
دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کش حملے میں انسانی قیمتی جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے آئے روز بلوچستان میں ایسے واقعات رونما کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں صورتحال قابل تشویش حد تک بڑھ چکی ہے ۔
فوری طور پر ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ بے گناہ انسانوں کا خون بہایا نہ جا سکے انہوں نے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی آخر میں کہا کہ زخمی افراد کے علاج و معالجے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں –
آئندہ سیٹ اپ میں بھی اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ،سردار اختر مینگل
![]()
وقتِ اشاعت : January 10 – 2018