کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق رکن قومی اسمبلی عبدالرؤف بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوری فیصلے کئے ہیں اور سابقہ حکومت کیخلاف جو بھی اقدام اٹھایا گیا جو جمہوری اور آئینی ہے ۔
اگر یہ جمہوری لوگ ہوتے تو اپوزیشن کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا ں نہ رکھا جاتا ساڑھے 4 سال کے دوران اپوزیشن کے فنڈز کو جاری نہیں کیا گیا کیا یہ جمہوری تقاضاہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بی این پی نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی پاسداری کی ہے اگر کسی کے خلاف جمہوری تقاضا پورا کیا جاتا تو یہ کہتے ہیں کہ یہ جمہوری تقاضا نہیں ہے ۔
سابقہ حکومت کیخلاف جو تحریک عدم اعتماد آئی وہ جمہوری اور آئینی تقاضا تھا حکومت میں شامل قوم پرست اور وفاق پرستوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں اور اپوزیشن کے فنڈز کو بھی بند کرکے غیرجمہوری رویہ رواں رکھا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی منحرف اراکین نے بھی دعویٰ کیا کہ ہمارے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے انہوں نے کہا کہ سابقہ وزیراعلیٰ اور ان کے اتحادیوں نے صرف گلستان کو 7 ارب روپے کے منصوبے دیئے کیا گلستان ہی بلوچستان ہے جو اتنی خطیررقم مختص کی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوری فیصلے کئے ہیں اور سابقہ حکومت کیخلاف جو بھی اقدام اٹھایا گیا جو جمہوری اور آئینی ہے اگر یہ جمہوری لوگ ہوتے تو اپوزیشن کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا ں نہ رکھا جاتا ساڑھے 4 سال کے دوران اپوزیشن کے فنڈز کو جاری نہیں کیا گیا ۔