لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سازشی عناصر کو عوام 2018 کے انتخابات میں جواب دیں گے جب کہ آئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اورعدل کی بحالی کیلیے میدان میں نکلیں گے
سابق وزیراعظم نوازشریف نے جاتی امرا میں لیگی کارکنوں سے ملاقات کی، اس موقع پر کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر کو عوام 2018 کے انتخابات میں جواب دیں گے، عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں گے جس کے لیے لیگی کارکن متحرک ہو جائیں، (ن) لیگ کے کارکنان تیار ہوجائیں ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کے لیے میدان میں نکلے گی جب کہ کھوکھلے نعرے لگانے والے ہمارے ترقیاتی کاموں کامقابلہ کرکے دکھائیں۔